ملاوٹ ،ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں،)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر

ہفتہ 25 جون 2016 14:26

اوکاڑہ۔25 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جون۔2016ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر چوہدری ریاض احمد نے کہا ہے کہ ضلع میں ملاوٹ ،ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں اور گذشتہ 15دنو ں میں پرائس مجسٹریٹس نے 567دکانداروں کو 6لاکھ29ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کیا ہے اور 26دکانداروں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس مجسٹڑیٹس کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس ایام میں ناجائز منافع خوری ،ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم کو پورے زور و شور سے جاری رکھا جائے گا سستے رمضان بازاروں کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹ میں مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا ۔