پاکستان پیپلزپارٹی کا وزیراعظم نوازشریف کے خلاف 27جون کو ریفررنس جمع کروانے کا اعلان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 25 جون 2016 13:43

پاکستان پیپلزپارٹی کا وزیراعظم نوازشریف کے خلاف 27جون کو ریفررنس جمع ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25جون۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی27جون کو وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے افراد کو نااہل کرانے کے لئے الیکشن کمیشن میں دائر کرئے گی۔مجوزہ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتے۔ وزیراعظم نے اہلیہ اور بچوں کے غلط اثاثے ظاہر کئے اور انکم ٹیکس گوشواروں میں بھی غلط بیانی کی ، وزیراعظم نے پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا جو جرم ہے۔

ریفرنس میں امپورٹ ایکسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی اور عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی شامل کی گئی ہے۔ بینک ڈیفالٹ سے متعلق اسٹیٹ بینک کا خط بھی ریفرنس میں شامل کیا گیا ہے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ نواز شریف پنجاب کے وزیر اعلیٰ بننے تک غیرقانونی اقدامات میں ملوث رہے اور سرکاری عہدوں سے اپنے خاندانی کاروبار کو فائدہ پہنچایا۔

(جاری ہے)

الیکشن 2013 میں شریف خاندان ساڑھے 6 ارب کا نادہندہ تھا۔

اسٹیٹ بینک نے بھی کہا تھا کہ یہ نادہندہ ہیں الیکشن نہیں لڑ سکتے۔ انتخابات کے بعد شہبازشریف نے رسیدیں دکھائیں کہ رقم کی ادائیگی کردی ہے۔ شریف خاندان کے خلاف فوجداری مقدمات بھی ہوسکتے ہیں۔ریفرنس میں نواز شریف، شہبازشریف، اسحاق ڈار، حمزہ شہباز اور کیپٹن صفدر کو نااہل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔