مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپ ، ایک اور مجاہد شہید

ہفتہ 25 جون 2016 13:31

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جون۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور مجائدین کے درمیان جھڑپوں میں ایک اور مجاہد شہید ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق روڈ بالا میں محاصرے کے دوران بھارتی فوج اور مجائدین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجہ میں ایک مجاہد شہید ہو گیا ۔شناخت شدہ عسکریت پسند مارا گیا ۔ 8 سیکٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر راجیو پوری نے کپواڑہ میں ذرائع صحافیوں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 72 گھنٹوں کے دوران سرحدی ضلع کپواڑہ میں پولیس اور عسکریت پسند مارے گئے ہیں اور ان جھڑپوں کے دوران فورسز کے کسی بھی اہلکار کو نشانہ نہیں بنایا گیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں مژھل سیکٹر سے دراندازی کرتے ہوئے کئی عسکریت پسند اس طرح آنے میں کامیاب ہو ئے تھے جن میں ایک عسکریت پسند پولیس و فورسز کو چکما دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا کو ورڈر بالا کے جنگل میں اس وقت مارا گیا جب وہ نشیبی علاقے کی طرف آنے کی کوشش میں تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں پاکستانی فوج اور خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے 170 کے قریب تربیت یافتہ جنگجوؤں کو لانچنگ پوائنٹ پر پہنچا دیا ہے اور ایسے عسکریت پسندوں کو امرناتھ یاترا کے دوران اس طرح دھکیلنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ۔ 8 سیکٹر کے کمانڈر نے کہا کہ مارے گئے عسکریت پسندوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود سے سات AK-47 رائفلز سات AK-40 میگزین سینکڑوں گولیوں کے راؤنڈ یو بی جی ایل ضبط کئے گئے ہیں ۔