وزیراعظم نوازشریف کی چیئرمین بی سی بی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت
میاں محمد ندیم ہفتہ 25 جون 2016 13:29
لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25جون۔2016ء) وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریارخان کو عہدے سے مستعفی ہونے سے منع کرتے ہوئے اپنے کام کو جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔چیئرمین پی سی بی شہریارخان چھٹیوں پر ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں انھوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کرنے کے علاوہ پی سی بی کے معاملات سے بھی انھیں آگاہ کر دیا۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم جوکہ پی سی بی کے پیٹرن ان چیف بھی ہیں نے انھیں آگاہ کیا ہے کہ اپنے کام کو جاری رکھنا چاہیے اور منصوبے کے مطابق رواں سال اگست میں اپنے عہدے سے کنارہ کش نہ ہوں۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سے تفصیلی ملاقات کے بعد شہریار خان نے بطورچیئرمین پی سی بی اپنے کام کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے شہریارخان نے کچھ عرصہ قبل خود واضح کیا تھا کہ ان کا عہدے سے الگ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا ہے۔
شہریارخان پی سی بی کے پہلے باقاعدہ منتخب چیئرمین ہیں جبکہ انھیں 2014 میں ابتدائی طور پر دو سال کے لیے عہدہ دیا گیا تھا جبکہ بورڈ کے نئے آئین میں تین سال کی مدت مقرر کی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایشا کپ ٹی ٹوئنٹی اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی کے بعد پی سی بی نے ٹیم انتظامیہ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے سابق کپتان انضمام الحق کو چیف سلیکٹر، مدثر نذرکو اکیڈمیز کا سربراہ اور مکی آرتھر کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.