کشمیر میں جنگجو شدید نقصان سے دوچار ہو رہے ہیں ، کرن رینجیو

ہفتہ 25 جون 2016 13:11

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جون۔2016ء) کشمیر میں جنگجوؤں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی امور دفاع کے وزیر مملکت کرن رینجیو نے کہا کہ فوج کو جنگجو مخالف کارروائیوں میں کامیابیاں مل رہی ہیں جس کے باعث جنگجوؤں پر دباؤ بڑھ رہا ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آپریشنوں کو چھوڑ کر دیگر معاملات پر تشدد کا گراف کافی حد تک کم ہو گیا ہے صورت حال اطمینان بخش ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سرحد پار سے دراندازی میں بدستور اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور زیادہ سے زیادہ جنگجو اس پار داخل ہونے کی کوشش میں ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے کشمیر میں جنگجوؤں کے خلاف فوج زیادہ سے زیادہ کامیابیاں حاصل کر رہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے ریاست میں سرگرم جنگجوؤں پر دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے اور اب وہ میدانی علاقوں تک رسائی حاصل کرنے کی زبردست کوششیں کر رہے ہیں تاکہ وہ گڑ بڑھ پھیلا سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ جنگجوؤں کے کئی ایک کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اندرون ریاست یقینی طور پر جنگجوؤں کے خلاف کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں جبکہ سرحدی علاقوں میں بھی فوج کو چوکس رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اندرونی سلامتی پر توجہ دینے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ جنگجوؤں کے خلاف آپریشن جاری رہیں گے اور اس میں کوئی کمی نہیں آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :