پاکستان ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے سفارتکاروں اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر

ہفتہ 25 جون 2016 13:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جون۔2016ء) پاکستان ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کے صدر خورشید برلاس کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر میں سفارت کاروں اورکاروباری شخصیات کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء میں پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنردوست ، کیوبا کے سفیر گوبریل ٹیل، پولینڈ کے سفیر پیوٹراوپلنکسی، آسٹریلیا کے سفیر میرک جے کرول، سریا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن، حشام حسن، عراق کے ڈپٹی ہیڈآف مشن ماکی آر عبداللہ ال ماموری، کرغستان کے سفیر ایسن اکسیمیو ، پاکستان ہینڈ کرافٹ ایسوسی ایشن کی سابق چیئرپرسن شریں ارشد،ای سی ممبر طاہرہ نسیم چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ایس ایم منیر ، پاک ایران چیمبر کے صدر ولی محمد ، اسلا م آباد کے میرء شیخ انصراور بڑی تعداد میں تاجر رہنما بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

خورشید برلاس نے اس موقع پر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو دنیا مضبوط معاشی قوت بنانے کے لئے تجارتی سرگرمیوں میں ہر ممکن اضافے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریجنل ٹریڈ کے فروغ کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں پاکستانی مصنوعات برآمد کو فروغ دینے اورزیادہ سے زیادہ تجارتی وفد کے تبادلے اور مصنوعات کی نمائشیں منعقد کی جائیں۔

انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام مختلف ممالک میں تجارتی نمائشوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں میڈ ان پاکستان اشیاء کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی دستکاریوں کے فروغ کیلئے بھی ہم کوشاں ہیں اور جلد ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام دستکاریوں کی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مختلف ملکوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو کاروباری سرگرمیوں میں شریک کرنے کے لئے بھی خصوصی پروگرام شروع کئے جائیں تاکہ ہم معیشت کو ترقی دے کر پاکستان میں غربت اور بے روزگاری کے مسائل پر قابو پاسکیں۔

متعلقہ عنوان :