شوال کا چاند5جولائی کو نظرآنے کا امکان‘عید6جولائی کو ہوسکتی ہے:محکمہ موسمیات
وفاقی وزارت مذہبی امور نے بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں بلانے کا اعلان کردیا
میاں محمد ندیم ہفتہ 25 جون 2016 13:02
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25جون۔2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر کا چاند 29 ویں روزے کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق عید الفطر کا چاند 5 جولائی کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، تاہم چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ علماءرویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کریں گے۔
(جاری ہے)
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عید الفطر کا چاند پسنی اور جیوانی کی ساحلی پٹی پر باآسانی نظر آئے گا، پسنی اور جیوانی کی ساحلی پٹی پر عید کا چاند ابتدائی طور پر نظر آنے کے بعد ملک کے دیگر حصوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزارت مذہبی امور نے بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس5جولائی کو ایوان اوقاف لاہورمیں بلانے کا اعلان کیا ہے جبکہ زونل اورضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔چاند سے متعلق معلومات چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو لاہورمیں دی جاسکتی ہے ، چاند نظرآنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.