برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے فیصلہ کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ کو کی جانے والی برآمدات میں کمی کا خدشہ ، احمد جواد

ہفتہ 25 جون 2016 13:00

اسلام آباد ۔ 25 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جون۔2016ء) برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے فیصلہ کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ کو کی جانے والی برآمدات میں کمی کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے ہارٹی کلچر اینڈ فوڈ ایکسپورٹ کے چیئرمین احمد جواد نے کہا ہے کہ قبل ازیں یورپی یونین میں شامل ممالک کو کی جانے والی برآمدات ای یو کی تجارتی پالیسی کے تحت کی جاتی تھیں لیکن اس فیصلہ کے بعد ان میں کمی متوقع ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری وزارت تجارت کو چاہئے کہ وہ فی الفور برطانوی حکام سے رابطہ کرے تاکہ دونوں ممالک میں تجارتی سامان کی آمدورفت کو جاری رکھا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اب برطانیہ کو دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کے حوالے سے پالیسی مرتب کرنا ہوگی۔ احمد جواد کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے ممالک اور برطانیہ کو کی جانے والی برآمدات کے تسلسل اور فروغ کیلئے فی الفور اقدامات کی ضرورت ہے ۔