ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے افریقی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، میاں زاہد حسین

ہفتہ 25 جون 2016 13:00

اسلام آباد ۔ 25 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جون۔2016ء) ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے افریقی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جو دنیا کا دوسرا بڑا براعظم ہے اور اسکے جی ڈی پی کا مجموعی حجم 2.3 کھرب ڈالر ہے جس میں 54 آزاد اور خود مختار ممالک شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچوئیل فورم کے صدر میاں زاہد حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت اور نجی شعبہ کع چاہئے کہ تقریبا 200 ملین آبادی والی اس بڑی مارکیٹ پر توجہ دیں اور ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے جامع اقدامات کریں جس سے قومی برآمدات میں اضافہ سے ملکی معیشت کے استحکام میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :