ایشیائی منڈیوں میں ربر کی قیمتوں میں کمی

ہفتہ 25 جون 2016 12:49

ٹوکیو۔ 25 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جون۔2016ء) ایشیائی منڈیوں میں ربر کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج کے تحت ربر کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 2.6 فیصد کی کمی کے ساتھ 1.48 ڈالر فی کلوگرام میں طے پائے۔

(جاری ہے)

شنگھائی فیوچر ایکسچینج کے تحت ربر کے مستقبل کی خریداری کے معاہدے 1640.08 ڈالر فی ٹن میں طے پائے ۔ اسی طرح سنگا پور میں سائیکام ایکسچینج کے تحت جولائی کیلئے ربر کی خریداری کے معاہدے 4.1 سینٹ کی کمی کے ساتھ 127 یو ایس سینٹ فی کلو گرام میں طے پائے۔