ایشیئن انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک نے تقریباً50 کروڑ ڈالر مالیت کے ابتدائی چار قرضوں کی منظوری دیدی، ابتدائی قرضے پاکستان، انڈونیشیا، تاجکستان اور بنگلہ دیش میں مختلف منصوبوں کیلئے جاری

ہفتہ 25 جون 2016 12:49

بیجنگ ۔ 25 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جون۔2016ء) چین میں قائم ایشیئن انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک نے تقریباً50 کروڑ ڈالر مالیت کے ابتدائی چار قرضوں کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیئن انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کو بعض لوگ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے حریف کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔ بینک نے پاکستان، انڈونیشیا، تاجکستان اور بنگلہ دیش میں مختلف منصوبوں کیلئے قرضوں کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ پراجیکٹ ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک کے تعاون سے مکمل ہوں گے۔ بینک کے صدر ان قرضوں کو کثیر الجہتی تعاون کا عملی مظہر قرار دیا ہے۔بینک نے بنگلہ دیش کے دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے 165 ملین ڈالر ، انڈونیشیا میں کچی آبادیوں کی بہتری کیلئے 216 ملین ڈالر ، پاکستان میں چار لائن ہائی وے کیلئے 100 ملین ڈالر اور تاجکستان میں ایک سڑک کی تعمیر کیلئے 27.5 ملین ڈالر کی قرضے کی منظوری دی ہے۔ آپریشن کے پہلے سال بینک نے 1.2 ارب ڈالر کے قرضوں کی امید ظاہر کی ہے۔