سبزی فروش کے بھیس میں افغان نیشنل آرمی کا افسرگرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 25 جون 2016 09:30

سبزی فروش کے بھیس میں افغان نیشنل آرمی کا افسرگرفتار

ٹیکسلا(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25جون۔2016ء) قانون نافذکرنے والے اداروں نے سبزی فروش کے بھیس میں پاکستان میں مقیم افغان نیشنل آرمی کے ایک افسرکو گرفتار کرلیا ہے-تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ٹیکسلا کے علاقے سے افغان نیشنل آرمی کے افسر کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق افغان فوجی افسر کا نام نور آغا ہے جو سبزی فروش کے بھیس میں مشرق آباد میں رہاش پذیر تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے افغان فوجی افسر سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :