گرانفر وشی پر 194دکانداروں کو 2لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

جمعرات 23 جون 2016 15:39

فیصل آباد۔23 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جون۔2016ء) سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے والے 194دکانداروں کو 2لاکھ 77ہزار 500 روپے جرمانہ کیا۔ یہ کارروائی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کے خلاف جاری مہم کے سلسلہ میں کی۔

(جاری ہے)

گرانفروشی کے خلاف کارروائی کے سلسلہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں 163مارکیٹوں میں چھاپے مار کر 313مقامات پر کھانے پینے کی مختلف اشیاء کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کی۔ جا نچ پڑتال کے دوران سرکاری طور پر مقرر کردہ قیمتوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کو موقع پر ہی جرمانہ عائد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :