چین اور ازبکستان باہمی تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے پر متفق

بدھ 22 جون 2016 22:35

تاشقند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون ۔2016ء) چین اور ازبکستان باہمی تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے پر متفق ہو گئے ہیں ۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے ازبکستان کے ہم منصب اسلام کریموف کے ساتھ بدھ کو باہمی تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جس میں دونوں ممالک نے سیاسی، باہمی اعتماد ، شاہراہ ریشم معاشی راہداری، قومی اور علاقائی سلامتی، ثقافت اور عوامی وفود کے تبادلوں سمیت بین الاقوامی معاملات پر گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک نے اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح کے مسلسل تبادلوں کے نتائج کا مظہر ہیں ، دونوں صدور نے اتفاق کیا کہ اپنی سرزمین کسی بھی تیسرے ملک کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایک دوسرے کی خودمختاری ،سلامتی اور علاقائی حدود کا احترام کیا جائے گا۔ چین اور ازبکستان ہر سطح پر مسلسل رابطے برقرار رکھیں گے جبکہ باہمی ،علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر ہمیشہ تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔دونوں ممالک کے سرکاری اداروں کے مابین رابطہ سازی کو بہتر بناتے ہوئے قانون سازوں ، سماجی گروپس ، کاروباری شخصیات اور مالیاتی اداروں کے مابین تبادلوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :