کالعدم تحریک طالبان کے حکیم اللہ محسود گروپ نے امجد صابری کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی

muhammad ali محمد علی بدھ 22 جون 2016 22:12

کالعدم تحریک طالبان کے حکیم اللہ محسود گروپ نے امجد صابری کے قتل کی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جون۔2016ء) کالعدم تحریک طالبان کے حکیم اللہ محسود گروپ نے امجد صابری کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف قوال امجد صابری کو کراچی میں بدھ کے روز لیاقت آباد کے علاقے میں قاتلانہ حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب کالعدم تحریک طالبان کے حکیم اللہ محسود گروپ کے ترجمان کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں امجد صابری کے قتل کی ذمہ داری قبولکی گئی ہے۔