فلپائن کے ساتھ تنازعات کو باہمی مذاکرات سے حل کرنے کے لئے تیار ہیں ، چینی وزارت خارجہ

بدھ 22 جون 2016 22:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون ۔2016ء) چین نے کہا ہے کہ فلپائن کے ساتھ تنازعات کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنے کے لئے باہمی مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچیننگ نے بدھ کو پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے تحت ہمیشہ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں رہا ہے ، باہمی تعلقات دونوں ممالک کے مفادات کا احترام کرتے ہیں جسے عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعات مناسب طریقے سے حل ہوتے ہیں ۔ فلپائن میں نئے منتخب ہونے والے صدر راہدریگو ڈوئیترتے نے چین کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کا اشارہ دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :