چین نے جی ٹوئنٹی سربراہی کانفرنس کے لئے انگریزی سمجھنے والے رضاکاروں کی خدمات حاصل کر لیں

بدھ 22 جون 2016 22:05

ہانگ جو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون ۔2016ء) چین میں منعقد ہونے والی جی ٹوئنٹی سربراہی کانفرنس کے لئے 3900رضا کاروں کی خدمات حاصل کر لی گئیں ۔

(جاری ہے)

صوبہ ژی جیان کی انتظامیہ کی جانب سے بدھ کو جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق انگریزی زبان کی سمجھ بوجھ رکھنے والے رضا کاروں کا انتخاب 1500جامعات میں سے کیا گیا ہے جس میں سے 26000درخواستیں موصول ہوئی تھیں ۔ 3200رضا کار سربراہی کانفرنس کے دوران شرکاء کی معاونت کریں گے جبکہ700رضا کار شہر میں سیاحوں کے لئے اپنی خدمات فراہم کریں گے ۔ رضاکاروں کو باقاعدہ تربیت فراہم کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :