بچے کا مبیہ قاتل پولیس مقابلے میں مارا گیا

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 22 جون 2016 20:29

قصور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 22جون۔2016ء ) تھانہ سرائے مغل کے علاقہ شیخم کے حافظ شرافت علی کے 9سالہ معصوم اور ننھے بچے عبید رضا کو زیادتی کانشانہ بنانے کے بعد بیہمانہ طریقہ سے قتل کرنے والا درندہ صفت ملزم علی پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق18جون کو شیخم کے رہائشی حافظ شرافت علی کے 9سالہ معصوم بیٹے عبید رضا کو نامعلوم ملزم نے اغواء اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے رحمی سے قتل کردیا گیا تھاجس کا مقدمہ تھانہ سرائے مغل میں درج کیا گیا ۔

سرائے مغل پولیس نے تین دن کے انتہائی قلیل وقت میں ملزم علی رضا کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جس کا فزیکل ریمانڈ حاصل کیا گیا تھانہ سرائے مغل پولیس ملزم علی رضا کی نشاندہی پر آلہ قتل کی برآمدگی کے بعد واپس آرہی تھی کہ روڈے روڈپرزیر حراست برریمانڈ ملزم علی رضا کے 4کس نامعلوم ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اندھادھند فائرنگ کردی اور اپنے ساتھی کوزبردستی حراست سے چھین کر فرار ہوگئے پولیس پارٹی نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھاکہ چند گھنٹوں کی تلاش کے بعدروڈے گاؤں کے قریب پولیس پارٹی کاملزمان کیساتھ سامنا ہوگیا تو ملزمان نے دوبارہ پوزیشن سنبھالتے ہوئے مختلف اطراف سے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے فصل کماد میں داخل ہوگئے پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائر کیے تھوڑی دیر کے بعد فائرنگ کا تبادلہ جب رکا تو پولیس پارٹی نے قریب جا کر دیکھا تو حراست سے چھینا گیا ملزم علی رضا ، جس نے تین روز قبل امام مسجد کے 9سالہ معصوم بیٹے عبید رضا کو اغواء اورزیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل کردیا تھا مردہ حالت میں پڑا تھا جو اپنے ہی ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے ہلا ک ہوگیا جبکہ بقایا ملزمان فصل کماد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس وقوعہ کا مقدمہ تھانہ سرائے مغل میں درج کیا اور یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بقایا ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل بھی دی جا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :