لاہورمیں بارش سے گراں فروشوں کی موجیں لگ گئیں،ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 22 جون 2016 20:27

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 22جون۔2016ء ) موسلادھار بارش کے باعث شہر کی اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخنامہ نہ پہنچ سکا، سبزی فروشوں کی موجیں لگ گئیں، من مانی قیمتیں وصول کرتے رہے۔موسلادھار بارش لاہور کی اوپن مارکیٹ کے سبزی فروشوں کیلئے نوید لیکر آئی کیونکہ گلبرگ سمیت دیگر ٹاوٴنز کی حدود میں واقع اوپن مارکیٹ میں سبزی فروشوں تک سرکاری نرخنامہ نہ پہنچ سکا۔

(جاری ہے)

سبزی فروش سرکاری نرخنامہ نہ ہونے کو جواز بناتے ہوئے سبزیاں من مانے نرخوں پر فروخت کرتے رہے، دوسری جانب اوپن مارکیٹ کے صارفین ضلعی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ کیا ضلعی انتظامیہ بارش کا مطلب چھٹی اور شہریوں کو گراں فروشوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دینا ہے، پہلے ہی گراں فروشوں نے ناک میں دم کر رکھا ہے اورجب سرکاری نرخنامہ ہی مارکیٹ میں موجود نہ ہو تو شہری کس چیز کو بنیاد بناتے ہوئے سبزی فروشوں
سے بحث کریں۔

متعلقہ عنوان :