رمضان بازارمیں85لاکھ کلو گرام سستی اشیاء خورودنوش کی ریکارڈفروخت

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 22 جون 2016 20:21

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 22جون۔2016ء ) صوبہ بھر کے 318 رمضان بازاروں میں سستی اشیاء خوردونوش کی وجہ سے عوام کا بے پناہ رش دیکھنے میں آرہاہے۔آٹا، چینی ، چاول سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی فروخت85 لاکھ کلوگرام سے زائد ہو چکی ہے ارزاں نرخوں اور امدادی نرخوں پر اشیاء خوردونوش دستیاب ہونے کی وجہ سے خریداری کا رجحان رمضان بازار کی طرف ہے ۔

گزشتہ روزبھی لاکھوں افراد نے رمضان بازروں میں آٹا ، چینی ، پھل ، سبزیاں ، دالیں اور اشیائے صرف کی خریداری کی۔

(جاری ہے)

رمضان مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز رمضان بازار میں 290روپے کے امدادی نرخ پر دس کلو گرام آٹا کے169154تھیلے فروخت کئے گئے ،جبکہ اوپن مارکیٹ میں310روپے کے نرخ پر 10کلو گرام آٹے کے18315تھیلے فروخت ہوئے ،620روپے کے امدادی نرخ پر 20کلو گرام کے177159تھیلے فروخت کئے گئے - صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں چینی کی فروخت بھی عروج پر رہی ،55روپے فی کلو گرام کے امدادی نرخ پر گزشتہ روز455019کلو گرام چینی فروخت کی گئی جبکہ گزشتہ20 روز میں رمضان بازارو ں میں امدادی نرخ پر6999563کلو چینی فروخت کی جا چکی ہے -رمضان بازاروں میں انڈے فی درجن نرخ66روپے رہا-حکومت پنجاب رمضان بازاروں میں مارکیٹ سے 10روپے ارزاں چکن فراہم کر رہی ہے گزشتہ روز190روپے کے امدادی نرخ پر110389کلو گرام چکن فروخت کیا گیا -رمضان بازاروں میں ایگری فیئر پرائس شاپ پر آلو، پیاز، ٹماٹر ، بھنڈی،کریلا،کدو،کیلا،سیب،سفید چنا،مسور ثابت اور چاول ہول سیل نرخ پر فروخت کئے گئے جبکہ کھجوریں ،دال چنا،دال مسور اور دال ماش امدادی نرخ پر فراہم کی گئی -گزشتہ20 روز میں 16اشیائے خوردونوش کی فروخت85لاکھ 57ہزار 716کلو گرام کی ریکارڈ حد تک پہنچ گئی -صوبہ بھر کے 318رمضان بازاروں میں دن کے وسطی اوقات کے بعد شام تک خریداروں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے -صوبہ بھر کے1985مدنی دستر خوانوں پر گزشتہ روز 187375افراد نے افطاری کی سعادت حاصل کی ،ان میں173628مرد اور13747خواتین شامل ہیں-

متعلقہ عنوان :