چند گھنٹوں کی بارش پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کو اپنے ساتھ بہا کر لے گئی ‘ مسرت جمشید چیمہ

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 22 جون 2016 20:19

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 22جون۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ چند گھنٹوں کی بارش پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کو اپنے ساتھ بہا کر لے گئی ،مہنگائی ،بیروزگاری اور بے یقینی کی صورتحال نے عوام کو جکڑ رکھا ہے جبکہ حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں ،وفاق کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی حکومتی بنچوں سے تعلق رکھنے والے اراکین آئندہ مالی سال کے بجٹ پر کھلے بندوں تنقید کر رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں مسرت چیمہ نے کہا کہ لاہور جیسے شہر میں سیوریج کا نظام بد حالی کا شکار ہے جبکہ حکمرانوں کی ساری توجہ صرف میٹرو ٹرین پر مرکوز ہے ۔ بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور مارکیٹوں میں داخل ہونے سے لاکھوں ، کروڑوں روپے کا سامان خراب ہو گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر پچھتا رہے ہیں اورانکے اندر پکنے والا لاوا کسی وقت بھی باہر آ سکتا ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے اعلان کیا تھا 1997ء والی قیمتیں واپس لائیں گے ۔عوام آج مطالبہ کر رہے ہیں کہ 1997ء نہ سہی 2008ء والی قیمتیں ہی واپس لے آئیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے دور میں مہنگائی کی شرح میں 200فیصد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ اسکے مقابلے میں عوام کی قوت خرید بڑھنے کی بجائے مزید کم ہو گئی ہے ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ عوام میں اپنے حقوق کا شعور آگیا ہے انشا اللہ وہ دن دور نہیں جبکہ عوام حکمرانوں کیخلاف سڑکوں پر ہوں گے اور ان سے اپنے حقوق چھین کر لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :