سکھر، جنرل مرچنٹ ایسوسی ایشن کا ہفتے کے دوران نشتر روڈ ، چمٹہ گلی مدنی اسٹریٹ سے تین موٹر سائیکلیں چوری ہونے پر اظہار تشویش

بدھ 22 جون 2016 16:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد عامر فاروقی ، سنیئر نائب صدر حاجی عبدالعزیز ہاشمانی ، نائب صدر محمد انیس شمسی ، جنرل سیکریٹری شیخ محمدسلیم ، جوائنٹ سیکریٹری اول محمد احسان ملک ، جوائنٹ سیکریٹری دوئم حاجی مناف میمن ، خازن اول نذیر احمد ، خازن دوئم اشوک کمار ، سیکریٹری لیگل ایڈ ، محمد کامران شمسی ، سیکریٹری اطلاعات عزیر السلام و دیگر عہدے داروں نے ایک ہفتے کے دوران نشتر روڈ ، چمٹہ گلی مدنی اسٹریٹ سے تین موٹر سائیکلیں چوری ہونے والے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی سکھر امجد شیخ و دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے شہر کے کاروباری و تجارتی مراکز میں ہونے والے جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے موئثر اقدام کئے جائیں عہدے داروں کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران مدنی اسٹریٹ ، چمٹہ گلی سے نامعلوم چوردو افراد کی موٹر سائیکل لے اڑے اب گذشتہ رات نامعلوم چورنشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ کے رکن محمد عمران کی سی ڈی سیونٹی موٹر سائیکل نمبرSLD-7945چوری کر کے لئے گئے پولیس کی جانب سے جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے غیر تسلی بخش اقدام کے باعث تاجروں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے اور شہر کے معروف کاروباری و تجارتی مرکز نشتر روڈ اور اسکے اطراف مین موٹر سائیکل چوری کی واردتیں پولیس کو کھلا چیلنچ ہے انہوں نے ایس ایس پی سکھر امجد شیخ سمیت دیگر بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے شہر کے تجارتی و کاروباری علاقوں سمیت رہائشی علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی واردتوں کا نوٹس لیتے ہوئے جرائم کو روکنے کیلئے اقدام کئے جائیں تاکہ تاجروں میں پائی جانی والی عدم تحفظ کی فضا کو ختم کیا جا سکے ۔