انسٹاگرام استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 300ملین سے تجاوزکرگئی

بدھ 22 جون 2016 16:41

واشنگٹن۔ 22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جون ۔2016ء) سماجی میل جول کی ویب سائیٹ فیس بک کے فوٹوپلیٹ فارم انسٹاگرام استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 300ملین سے تجاوزکرگئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سان فرانسسکو میں قائم کمپنی کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ روز انسٹاگرام نے 300ملین صارفین کا سنگ میل عبورکرلیاہے فیس بک نے چارسال قبل انسٹا گرام کو ایک ارب ڈالر کے عوض خرید لیا تھا ،اس وقت انسٹاگرام استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 30ملین تھی ۔اس وقت فیس بک استعال کرنے والے صارفین کی تعداد 1.6ارب ہیں۔

متعلقہ عنوان :