ڈیرہ مرادجمالی ،تالاب میں نہاتے ہوئے 13سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

بدھ 22 جون 2016 16:40

کوئٹہ۔ 22 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جون ۔2016ء ) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب تالاب میں نہاتے ہوئے 13سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے قریب گوٹھ عبید اللہ کھوسہ میں تالاب کے اندر نہاتے ہوئے 13سالہ بچہ ظہیراحمد ولد منظوراحمد ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔اطلاع ملتے پر صدر پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کوہسپتال منتقل کردیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :