محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت دیگر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

بدھ 22 جون 2016 16:36

لاہور۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جون ۔2016ء )محکمہ موسمیات کے ماہرین نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر علاقوں میں تیز ہواوٴں، گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کر دی،علاوہ ازیں آئندہ ہفتے سے مون سون کی باقاعدہ بارشوں کا آغاز ہو جائے گا،موسم کی تازہ ترین صورتِ حال کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں بدھ کے روز صبح سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا،محکمہ موسمیات کے ماہرین نے ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

22 جون ۔

(جاری ہے)

2016ء“ کو بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ائیر پورٹ کے علاقے میں 81ملی میٹر اور لاہور شہر میں 43ملی میٹر بارش ہوئی اور بارش کا سلسلہ تین گھنٹے جاری رہا،بارش ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہر کا موسم کافی خوشگوار ہو گیا جس سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور بارش سے خوب لطف اندوز ہوئے،ترجمان نے بتایا کہ اس کے علاوہ فیصل آباد، شیخوپورہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، ناروال، قصور، ننکانہ صاحب، گجرات اور گوجرانوالہ کے اضلاع میں بارش ہوئی، ماہرین نے بتایا کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخواہ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش پنجاب منڈی بہاولدین میں63 ملی میٹر،اسی طرح جھنگ میں55، نورپورتھل49، منگلا43، سیالکوٹ(ائیرپورٹ39، کینٹ09)، لیہ36، گوجرانوالہ28، جہلم23، جوہر آباد17، ٹوبہ ٹیک سنگھ10، راولپنڈی( چکلالہ09، شمس آباد05)، اسلام آباد(بوکرہ08، زیروپوئنٹ، گولڑہ05، سید پور02)، مری 08، لاہور(سٹی06، ائیرپورٹ01)، فیصل آباد05، گجرات 04، چکوال03، بھکر02، خیبرپختونخوا: کوہاٹ35، بالاکوٹ21، مالم جبہ 14، بنوں11، میرکھانی07، کالام06، ڈی آئی خان03، پاراچنار، دروش02، دیر، کاکول01، کشمیر: مظفر آباد14، کوٹلی 07، گڑھی دوپٹہ06، راولاکوٹ04، گلگت بلتستان: ہنزہ02، گلگت، بگرٹ01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،گزشتہ روز ریکارڈ سب سے زیدہ گرمی سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جیکب آباد 49، تربت، رحیم یار خان، دادو48، سکھر47، روہڑی، لاڑکانہ،موہنجوداڑو، بہاولپور46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔