حکومت کا ملکی آئین کیخلاف آن لائن مواد بند کرنے کا فیصلہ

میڈیا اندھا دھند ویب سائٹ ٹریفک کی پیروی نہ کرے ،سائبر سپیس انتظامیہ

بدھ 22 جون 2016 16:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون ۔2016ء ) چینی حکومت نے غیر قانونی اور لوگوں کو ملکی آئین کے خلاف اکسانے والے آ ن لائن ریمارکس اور مواد کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، یہ مہم تین امور پر مرکوز رہے گی ، ایسی تمام غیر قانونی اور باغیانہ اطلاعات کو صاف کر دیا جائے گا ، قانون نافذ کرنے اور نگرانی کرنیوالے اداروں کی تعداد اور اہلیت میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ عوام کو مثبت رجحان اور صحت مندانہ سائبر کلچر کا شعو ر اجاگر کرنے کے لئے تعلیم دی جائے گی ، اس کا اعلان چین کی سائبر سپیس انتظامیہ نے یہاں ایک ٹیلی ویژن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

کانفرنس میں کمرشل ویب سائٹس کے سربراہ بھی موجود تھے جنہوں نے مہم کو کامیاب بنانے کے لئے منصوبہ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

سائبر سپیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئین کے بنیادی اصولوں کے خلاف مواد اور تبصرے جو ملک کی سلامتی ، وقار اور مفاد کے خلاف ہوں یا نسلی گروپوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کا باعث بنتے ہوں ، افواہیں اور فحاشی پھیلانے کا باعث بنیں یا اس قسم کی دیگر حرکات کے مرتکب ہوں گے ، وہ اس خصوصی مہم کا ہدف ہوں گے ۔سابئر سپیس ایڈمنسٹریشن کے نائب سربراہ رین ژیان لیانگ نے آن لائن میڈیا پر زور دیا ہے کہ وہ اندھا دھند ویب سائٹ ٹریفک کی پیروی نہ کریں بلکہ اپنی سماجی ذمہ داریاں پوری کریں ۔

متعلقہ عنوان :