ملاوی سرمایہ کاروں کی جنت ہے،ملاوی صدر

بدھ 22 جون 2016 15:57

لی لون گاوے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون ۔2016ء ) ملاوی صدر پیٹر متھاریکا نے چینی سرمایہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ ملاوی کی برآمدات میں اضافہ کیلئے بھرپور تعاون کریں ، چین ملاوی کا بہترین دوست اور تجارتی شراکت دار ہے ، ہم ملاوی کو امداد سے تجارت کی طرف لے جاری رہے ہیں ، اس لئے کہ ہمارا ملک پیداوار اور ربرآمدات کے لحاظ سے کئی شعبوں میں اچھے وسائل رکھتا ہے ، ہم زراعت اور زرعی پیداوار ، توانائی، کان کنی ، سیاحت ، بنیادی ڈھانچے اور دیگر کئی شعبوں میں چینی سرمایہ کاروں کو براہ راست دعوت دے رہے ہیں کیونکہ اس وقت ہماری تاریخ کا یہ بہت صحیح وقت ہے ، اس لئے آپ کو ہمارے نظریے کا حصہ بن کر فخر کرنا چاہئے ، ملاوی صدر نے ان خیالات کا اظہار ملاوی کے دارالحکومت لی لون گاوے نے چین ملاوی سرمایہ کاری فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں چین اور ملاوی سے 300سے زیادہ کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ملاوی صدر نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں ملاوی سرمایہ کاروں کی جنت ہے ، اس لئے ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ چینی سرمایہ کاروں کے لئے یہ ایک ترجیحی ملک ہے ، میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ آپ ہمارے ساتھ ملکی اور نجی سیکٹر میں پیداوار ی شراکت داری کریں ، میری حکومت آپ کو سرمایہ کاری کا مکمل تحفظ فراہم کرے گی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چینی وفد کے قائد سان وی پنگ نے کہا کہ انہوئی نے افریقہ میں 23کمپنیاں قائم کررکھی ہیں جو 1.2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہیں ، ہم ملاوی کی مدد کرنا چاہتے ہیں ، چین اور ملاوی کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں ، اس لئے دونوں ملکوں کو دوستانہ تعلقات میں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :