فرانسیسی پولیس نے پیرس میں لیبر یونین کے مجوزہ مظاہروں پر پابندی عائد کردی

بدھ 22 جون 2016 15:03

پیرس ۔ 22 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جون۔2016ء) فرانسیسی پولیس نے جمعرات کو پیرس میں لیبر یونین کے مجوزہ مظاہروں پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ یہ اقدام پہلے ہونے والے مظاہروں میں تشدد کے واقعات کے تناظرمیں اٹھایا گیاہے۔فرانس میں مختلف لیبریونینز نے سوشلسٹ صدر فرانسواں اولاند کی جانب سے اصلاحات کے عمل کے خلاف احتجاج کاسلسہ شروع کیاہے۔واضح رہے کہ فرانس میں یوروکپ ٹورنامنٹ کے تناظر میں اس وقت بھی سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔