فلسطینی بازاروں میں زہر آلودہ اسرائیلی مصنوعات کی فروخت کا خدشہ ہے، خالد منصور
بدھ 22 جون 2016 14:59
نابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) فلسطین میں اسرائیل کے انتہاء پسند یہودی ربیوں کی جانب سے فلسطینیوں کے پینے کے پانی میں زہرملائے جانے کے فتوے کے بعد خدشہ ہے کہ شرپسند صہیونی عناصر فلسطینی مارکیٹوں کو بھیجی جانے والی اشیائے خوردو نوش میں بھی زہر ملا سکتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فلسطین کے سماجی کارکنوں اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کیلئے سرگرم گروپوں نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی تیارہ کردہ اشیائے خوردو نوش کے استعمال سے سختی سے گریز کریں کیونکہ خدشہ ہے کہ اسرائیلی کارندے ان اشیاء میں زہرملا کرانہیں فلسطینی بازاروں تک پہنچا سکتے ہیں۔
اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کیلئے سرگرم تحریک کے رکن خالد منصور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ اسرائیلی مصنوعات میں زہرملا کر انہیں فلسطینی بازاروں میں لایا جا رہا ہے تاکہ فلسطینی استعمال کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر مسلط کردہ جنگوں سے زیادہ خطرہ اسرائیلی مصنوعات سے ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء میں زہر ملا کراسے فلسطینی بازاروں میں فروخت کیا جا سکتا ہے۔
خالد منصور نے کہا کہ ماہ صیام کے آئے ہی اسرائیلی کمپنیاں ہزاروں ٹن خوراک کا سامان فلسطینی بازاروں میں پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ رمضان المبارک کے دوران ان کی چیزیں زیادہ خرید کی جائیں۔فلسطینی سماجی کارکن نے کہا کہ بازاروں سے ملنے والی اسرائیل کی بعض مصنوعات کے زائد المیعاد ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، ماہرین نے کہا کہ زائد المیعاد اشیاء حالیہ ایام میں فلسطینی بازاروں تک پہنچائی گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.