بانکی مون آئندہ ہفتے غزہ کی پٹی کا خصوصی دورہ کریں گے،امن وامان کی صورتحال ،اسرائیلی جنگوں کے بعد جاری تعمیر نو کے منصوبوں کا جائزہ لینگے

بدھ 22 جون 2016 14:59

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون آئندہ ہفتے فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کا خصوصی دورہ کرینگے۔ اپنے دورے کے دوران وہ غزہ میں امن وامان کی صورتحال اور اسرائیلی جنگوں کے بعد جاری تعمیرو نو کے منصوبوں کا جائزہ بھی لینگے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق یواین سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مسٹر مون آئندہ ہفتے غزہ اور مغربی کنارے کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونگے۔

ترجمان نے کہا کہ بانکی مون غزہ کی گزرگاہوں کے امور کو بہتر بنانے کیلئے پرامید ہیں۔ وہ گزرگاہیں مصر سے متصل ہوں یا اسرائیل سے منسلک ہوں، تاہم ترجمان نے اس دورے کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔

متعلقہ عنوان :