چینی پولیس کا تعاون، ارجنٹائن میں جرائم کم ہو گئے

ارجنٹائن چینی پولیس سے معلومات کے تبادلے کا خواہش مند ہے ، ارجنٹائنی پولیس ذرائع

بدھ 22 جون 2016 14:14

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون۔2016ء) امن و امان کی صورتحال پر چین اور ارجنٹائن کے درمیان تعاون کے باعث جرائم میں خاصی کمی واقع ہو گئی ہے ، خاص طورپر سپر مارکیٹوں میں ہونے والے جرائم بڑی حد تک کم ہو گئی ہیں ، چینی سکیورٹی اداروں کے تعاون سے ارجنٹائن کی سکیورٹی کی وزارت نے جرائم پیشہ افراد اور گروپوں کے خلاف چینی سپر مارکیٹوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کئے جس سے جرائم پیشہ افراد کے کئی گروپوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔

ارجنٹائن کے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے اپنی تفتیش کے دوران 40مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے ، اس لئے ہم جرائم پیشہ افراد کے خلاف چین کے ساتھ اپنے تعاون میں مزید اضافہ چاہتے ہیں کیونکہ جرائم پیشہ افراد ہمارے لئے بڑی پریشانی کا باعث ہیں ، ہم نہیں چاہتے شہری اپنے کام کرنے کے لئے مارکیٹوں اور دفتر وں میں جائیں اور انہیں جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں تکالیف کاسامنا کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ہم چینی پولیس کے ساتھ 2011کی طرز پر تعاون کے خواہش مند ہیں ، چین کے تعاون سے ارجنٹائن کی چینی مارکیٹوں میں جرائم میں واضح کمی ہوئی ہے ، ہم چین سمیت دیگر ملکوں کی پولیس سے بھی معلومات اور تجرلے کا تبادلہ چاہتے ہیں کیونکہ ہمیں دنیا کے ساتھ ہی چلنا ہے ، اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو ہم پیچھے رہ جائیں گے ۔ارجنٹائن کی پولیس کو فوجیان کی چینی زبان سکھائی جاتی ہے جبکہ ارجنٹائن میں کام کرنے والے چینی پولیس اہلکاروں کو سپینی زبان سکھائی جاتی ہے، ۔

متعلقہ عنوان :