عوامی حمایت ،ہیلری نے ٹرمپ کو دوبارہ پیچھے چھوڑ دیا

بدھ 22 جون 2016 14:07

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون۔2016ء)ڈیموکریٹک کی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا،ایک سروے کے مطابق ہیلری کلنٹن کی حمایت میں عوام نے ٹرمپ سے 9 فیصد زائد ووٹ دیئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ایجنسی کے کئے گئے سروے کے مطابق ہلیری کلنٹن نے 44اعشاریہ5 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل کی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 35اعشاریہ 5 فیصد عوام کی حمایت کے ووٹ ملے۔12 جون کو کئے گئے اسی سروے میں 46اعشاریہ6 فیصد ووٹ ہیلری اور ٹرمپ نے 32اعشاریہ 3 فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔ٹرمپ نے اپنا رخ زیادہ تر نفرت انگیز بیانات کو دینے میں گزارا اور مسلمانوں پر پابندی کا مطالبہ کرتے رہے جو ان کی مقبولیت میں کمی کا سبب ہو سکتے ہیں۔