انڈونیشیاء ، بارشوں اور سیلاب کے باعث 4 افراد ہلاک ہزار بے گھر

بدھ 22 جون 2016 13:15

جکارتا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جون۔2016ء) انڈونیشیا میں بارشوں ، سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چار افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی ڈیزاسٹر ادارے کے ترجمان سیوٹویو پیو روو نے بتایا کہ شمالی صوبہ سیلولاویسی یں سیلاب کے باعث چار افراد ہلاک جبکہ ایک لاپتہ ہو گیا جبکہ سینکڑوں رہائشی گھر تباہ ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہزارں افراد بے گھر ہو گئے ہیں جنہیں محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کے لئے ریسکیو کارروائیاں شروع کر دی گئیں ۔