جرمنی میں داعش کے خلاف تعاون ثابت ہونے پر تیونسی شہری کو پانچ سال قید

بدھ 22 جون 2016 12:48

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) جرمنی میں اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ تعاون کے جرم میں تیونس کے ایک شہری کے خلاف سزا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ڈسلڈورف کی عدالت نے اس شخص کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق س مقدمے کے دیگر تین ملزمان کو ڈیڑھ سے ڈھائی برس کی معطّل سزا سنائی گئی ہیں۔ ان افراد کا تعلق مراکش، جرمنی اور روس سے ہے۔ ان پر الزام میں ہے کہ ان افراد نے جولائی 2013ء سے اکتوبر 2014ء تک آئی ایس کے لیے رقم اکھٹی کی تھی اور اس تنظیم کے ارکان کے لیے فضائی ٹکٹ خریدے تھے۔

متعلقہ عنوان :