انڈونیشیا نے غیرقانونی طورپرداخل سات چینی مچھیروں کو گرفتارکرلیا،دوٹن مچھلی بھی ضبط

بدھ 22 جون 2016 12:48

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء)انڈونیشیا نے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ملکی بحریہ نے بتایا کہ انہوں نے سات چینی مچھیروں کو غیر قانونی طور پر انڈونیشیا کی پانیوں میں داخل ہونے پر حراست میں بھی لیا ہے۔ اس دوران دو ٹن مچھلی بھی ضبط کی گئی ہے۔ چین نے انڈونیشی بحریہ کی جانب سے ایک چینی کشتی پر فائرنگ کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ بیان کے مطابق اس واقعے میں ایک چینی مچھیرا زخمی ہوا ہے۔ انڈونیشیا کے مطابق حالیہ چند مہینوں کے دوران یہ اپنی نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے