جرمنی میں عدالتی کارروائی کے دوران نقاب پر پابندی کا مطالبہ

بدھ 22 جون 2016 12:48

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) جرمنی کے جنوبی صوبے باویریا کی حکومت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والی عدالتی کارروائیوں میں کسی خاتون کے چہرے کو مکمل طور پر چھپانے سے ممانعت ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق باویریا کی صوبائی حکومت نے ایک بیان میں بتایا کہ عدالتی کارروائی کے دوران کسی کو اپنا چہرہ پوشیدہ نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ اس سے عدالتی کارروائی کے متاثر ہونے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ عدالتی کارروائی کے دوران اہم ہے کہ گواہی دینے والے شخص کے چہرے کے تاثرات کا مکمل اور جامع طریقے سے جائزہ لیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :