لیبیا میں اسلحہ ڈپو میں دھماکا ، 20 افراد ہلاک

بدھ 22 جون 2016 12:36

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) لیبیا کے مغربی علاقے گارابلی میں اسلحہ ڈپو میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 20افرادہلاک ہوگئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیائی حکام نے کہاکہ اسلحہ ڈپو مشراتا کے ایک مسلح گروپ کی ملکیت تھا جو مقامی افراد سے تصادم کے بعد اسے چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق طرابلس سے 50کلومیٹر جبکہ مشراتا سے 140 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گارابلی کے علاقے میں واقع اسلحہ ڈپو میں دھماکا اس وقت ہوا جب مقامی افراد اس میں داخل ہوئے، تاہم فوری طور پر دھماکے کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔

لیبیائی حکام کے مطابق دھماکے میں 30 افرد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :