فلوجہ کے متاثرین کی امداد، امریکہ کا دو کروڑ ڈالر عطیہ کا اعلان

بدھ 22 جون 2016 12:36

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اقوام متحدہ کے امدادی کام میں مدد دینے کے لیے، امریکہ نے دو کروڑ ڈالر کا عطیہ دینے کا اعلان کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق یہ رقم عراق کے شہر فلوجہ میں لڑائی کے نتیجے میں بھاگ نکلنے والے ہزاروں مہاجرین کی اعانت کے لیے استعمال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

امریکہ نے کہا ہے کہ اْس کی جانب سے دی گئی امداد انسانی بنیاد کے اعانت کے اْس پیکیج کا حصہ ہے جس کا اعلان سال کے اواخر میں کیا جائے گا، جب کہ اْس نے اس بات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ لڑائی سے بچنے کے لیے 2014ء سے اب تک عراق کے اندر بے دخل ہونے والے افراد کی کْل تعاد 33 لاکھ سے زیادہ ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے ہجرت کرنے والوں کے انتظامات اور رابطے کے مرکز کا اعلان کیا ہے، جب کہ فلوجہ سے بھاگ نکلنے والوں کی حفاظت کے لیے اقدام کیے جائیں گے، تاکہ فوری نوعیت کی ضروریات فراہم کی جا سکیں۔ امریکہ نے دیگر ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ مہاجرین کی امداد کے لیے مزید رقم فراہم کرنے کی اقوام متحدہ کی کال پر دھیان دیں۔

متعلقہ عنوان :