ہلیری کلنٹن نے ٹرمپ کو معیشت کیلئے آفت قراردے دیا

ملک کے قرضے صدر اوباما کے دور میں بڑھے ہیں،ٹرمپ کا یلیری کوجواب

بدھ 22 جون 2016 12:35

ہلیری کلنٹن نے ٹرمپ کو معیشت کیلئے آفت قراردے دیا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) ڈیموکریٹ پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی معیشت کے لیے آفت قراردے دیا جبکہ ٹرمپ نے کہاہے کہ وہ قرض کو ہینڈل کرنا جانتے ہیں، ملک کے قرضے صدر اوباما کے دور میں بڑھے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں اپنے خطاب میں ہلیری کلنٹن نے اپنے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی معیشت کے لیے ممکنہ آفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرضوں کے بادشاہ ٹرمپ کی وجہ سے معیشت کساد بازاری کا شکار ہو سکتی ہے ۔ ٹرمپ کی معاشی پالیسیاں اپنے جیسے امیروں کے مفاد کے لیے ہیں ۔ امریکا ٹرمپ کے انداز میں بزنس نہیں کرتا۔ممکنہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے معاشی پالیسیوں پر تنقید پر ہلیری کلنٹن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ۔امریکی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہلیری نے ایک بات درست کہی ہے کہ وہ قرض کے بادشاہ ہیں۔ وہ قرض کو سمجھتے ہیں اور اسے ہینڈل کرنا بھی جانتے ہیں اور قرض نے انہیں خوش قسمت بنا دیا ۔ لیکن اس ملک کے لیے قرض ایک ا?فت ہے اور صدر اوباما نے اسے عروج پر پہنچا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :