امریکا، افغانستان کو تین ارب ڈالرز سالانہ امداد دے گا

رقم، 2018ء سے 2020ء کے عرصے کے دوران فراہم کی جائے گی،رچرڈاولسن کا خطاب

بدھ 22 جون 2016 12:35

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) امریکا افغانستان کی نیشنل سکیورٹی فورسز کی مدد کے لیے سالانہ تین ارب ڈالرز سے زائد امداد فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ا فغانستان اور پاکستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے ایک امریکی تھِنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مریکی منصوبے کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز کی مدد کے لی سالانہ تین بلین ڈالرز سے زائد کی یہ رقم، 2018ء سے 2020ء کے عرصے کے دوران فراہم کی جائے گی۔اولسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی حکومت کانگریس سے یہ درخواست کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے کہ افغانستان کو 2018ء سے 2020ء تک کے عرصے کے لیے ترقیاتی اور معاشی مدد کے طور پر ایک بلین ڈالرز سالانہ دیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :