چین نے دنیا کا طاقتور ترین ”سپر کمپیوٹر“ تیارکرلیا
کمپیوٹر کو ”سن وے تائی ہولائٹ“ کا نام دیا گیا ہے جو سپرکمپیوٹر سے بھی زیادہ طاقتور ہے
بدھ 22 جون 2016 12:30
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) چین نے ملک میں تیار کردہ مائیکروچپس اورآلات سے دنیا کا طاقتوراورجدید ترین سپرکمپیوٹرتیارکرلیا ہے۔ایک سروے سے ظاہر ہوا ہیکہ چین نے امریکی ٹیکنالوجی کے بغیردنیا کا طاقتورترین سپرکمپیوٹرتیارکیا ہے جسے ”سن وے تائی ہولائٹ“ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ طاقتور کمپیوٹر سپرکمپیوٹر سے بھی دگنی صلاحیت کا حامل ہے۔
اس کمپیوٹر کے بعد چین میں سپرکمپیوٹروں کی تعداد امریکا سے بھی کہیں زیادہ ہوگئی ہے جو 167 ہے۔(جاری ہے)
”سن وے تائی ہولائٹ“ اس وقت چین کے مشرقی شہر ووکسی میں واقع نیشنل کمپیوٹرسینٹر میں موجود ہے اور اسے طبی اور موسمیاتی تحقیق کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ سپرکمپیوٹروں کی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ ٹاپ 500 ویب سائٹ کے مطابق سپرکمپیوٹروں پر امریکی اجارہ داری ختم ہوگئی ہے اور چین نے مغرب پر انحصار ختم کردیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق دنیاکے طاقتورکمپیوٹروں میں سے 2 چین میں لیکن 4 امریکہ میں ہیں تاہم پہلے نمبرپر چینی کمپیوٹر ہے۔ چین گزشتہ کئی برس میں سائنس و ٹیکنالوجی پر خطیر رقم خرچ کررہا ہے اور اسی سال دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو ٹیلی اسکوپ کا افتتاح بھی کیا جارہا ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.