یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے انجینئروں نے دنیا کی تیزرفتار مائیکروچپ بنالی

بدھ 22 جون 2016 12:28

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جون ۔2016ء) انجینئرزنے کلوکور کے نام سے دنیا کی تیز رفتار مائیکرو چپ بنائی ہے جس میں 1000 پروسییسرز نصب ہیں۔ یونیورسٹی ا?ف کیلیفورنیا ڈیوس کے انجینیئروں نے ’کلوکور‘ کے نام سے ایک چپ بنائی ہے جس کی اسپیڈ بہت زیادہ ہے، اب تک 300 پروسیسر والی چپ بنائی گئی ہیں لیکن اس چپ پر 1000 پروسیسر ہیں جو انفرادی طور پر بھی پروگرام کیے جاسکتے ہیں۔

اس چپ میں لگے الگ الگ پروگرام کیے جانے والے پروسیسر کی بدولت کسی بھی کام کو توڑ کر الگ الگ چلایا جاسکتا ہے اور ان کے ذریعے توانائی کی غیرمعمولی بچت بھی ممکن ہے جب کہ ضرورت نہ پڑنے پر ہر انفرادی پروسیسر بھی بند ہوجاتا ہے جس سے توانائی کی مزید بچت ہوتی ہے۔چپ بنانے والے طالب علم کا کہنا ہے کہ ہر پروسیسر کسی مرکزی جگہ ڈیٹا بھیجنے کی بجائے ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں جس سے ڈیٹا میں رکاوٹ نہیں ہوتی، صرف 0.7 بجلی خرچ کرکے 1000 پروسیسرز مل کر 115 ارب انسٹرکشن فی سیکنڈ کرسکتے ہیں جب کہ جدید ترین لیپ ٹاپ کے مقابلے میں یہ رفتار 100 گنا زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اسے وائرلیس ڈیکوڈنگ، ویڈیو پروسیسنگ اور رینڈرنگ اور بہت بڑے سائنسی ڈیٹا کے لیے بطورِ خاص ڈیزائن کیا گیا ہے۔واضح رہے یہ چپ کسی بھی یونیورسٹی میں تیار کردہ بلند ترین کلاک ریٹ والی مائیکروچپ ہے جو مائیکروچپ اور پروسیسر رفتار ناپنے کا ایک پیمانہ ہے۔

متعلقہ عنوان :