محکمہ موسمیات کی اگلے ہفتے سے مون سون کے باقاعدہ بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی

بدھ 22 جون 2016 12:12

محکمہ موسمیات کی اگلے ہفتے سے مون سون کے باقاعدہ بارشیں شروع ہونے کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون ۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے مون سون کے باقاعدہ بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی کردی ، پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارشیں ہونگی ۔ موسم کی تازہ ترین صورتِ حال کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، کوئٹہ، ژوب، سبی، نصیرآباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

اس دوران پشاور، کوہاٹ، بنوں، گوجرانولہ، لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کابھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ 48گھنٹوں میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، مالاکنڈ، ڈی آئی خان، بنوں، کوئٹہ ،ژوب، سبی، نصیرآباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ گزشتہ24گھنٹوں میں بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخواہ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش منڈی بہاولدین63، جھنگ55، نورپورتھل49، منگلا43، سیالکوٹ(ائیرپورٹ39، کینٹ09)، لیہ36، گوجرانوالہ28، جہلم23، جوہر آباد17، ٹوبہ ٹیک سنگھ10، راولپنڈی( چکلالہ09، شمس آباد05)، اسلام آباد(بوکرہ08، زیروپوئنٹ، گولڑہ05، سید پور02)، مری 08، لاہور(سٹی06، ائیرپورٹ01)، فیصل آباد05، گجرات 04، چکوال03، بھکر02، خیبرپختونخوا: کوہاٹ35، بالاکوٹ21، مالم جبہ 14، بنوں11، میرکھانی07، کالام06، ڈی آئی خان03، پاراچنار، دروش02، دیر، کاکول01، مظفر آباد14، کوٹلی 07، گڑھی دوپٹہ06، راولاکوٹ04، ہنزہ02، گلگت، بگرٹ01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :