وزارت پٹرولیم کے سرویئرز کی اپ گریڈیشن کیلئے دائر درخواست پر سیکرٹری وزارت پٹرولیم سے تین ہفتوں میں جواب طلب

منگل 21 جون 2016 23:05

لاہور۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جون ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے وزارت پٹرولیم کے سرویئرز کی اپ گریڈیشن کیلئے دائر درخواست پر سیکرٹری وزارت پٹرولیم سے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار محمد افضل سمیت وزارت پٹرولیم کے دیگر سرویئرز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزارت پٹرولیم میں سرویئرز کئی برسوں سے گریڈ گیارہ میں ہی کام کر رہے ہیں اور ان کی اپ گریڈیشن نہیں کی جا رہی ہے، وزارت پٹرولیم کے ملازمین کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے لیکن اس کے باوجود ان کے سکیل اپ گریڈ نہیں کئے جا رہے ہیں، انہوں نے استدعا کی کہ وزارت پٹرولیم کے سرویئرز کو اپ گریڈ کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے سیکرٹری وزارت پٹرولیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :