پی سی بی نے سکیورٹی آفیسر کے بغیر ہی قومی ٹیم کو دورہ انگلینڈ کے لئے بھیج دیا

منگل 21 جون 2016 20:49

پی سی بی نے سکیورٹی آفیسر کے بغیر ہی قومی ٹیم کو دورہ انگلینڈ کے لئے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جون ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی آفیسر کے بغیر ہی قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ کے لئے بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کر کٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ کے سکینڈل اور برطانوی میڈیا کے سٹنگ آپریشن سے بھی کچھ نہیں سیکھا اورسکیورٹی آفیسر کے بغیر ہی قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ بھیج دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قو می ٹیم کو سکیورٹی ہیڈ کرنل (ر)محمد اعظم ، باؤلنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد اورٹیم کے فیلڈنگ کوچ اور سٹیورکسن ابھی تک قومی ٹیم کو جوائن نہیں کیا ۔ مشتاق احمد اور کرنل اعظم 28جون کو ٹیم کو جوائن کرینگے ۔