15رمضان گزرنے کے باوجود دکانداروں کی جانب سے گرانفروشی جاری

منگل 21 جون 2016 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جون ۔2016ء ) لاہور میں 15رمضان گزرنے کے باوجود دکانداروں کی جانب سے سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت کر کے گراں فروشی جاری ہے ۔سبزیوں میں ایک کلو آلوکچا چھلکا کی قیمت33 روپے مقرر کی گئی لیکن دکاندار اسے39 روپے تک فروخت کرتے رہے۔

(جاری ہے)

پیاز 22 کی بجائے38 روپے، ٹماٹر 32 روپے کی بجائے55 روپے، لہسن دیسی131 کی بجائے 145 روپے،لہسن چائنہ کوئٹہ 162روپے کی بجائے 170روپے،ادرک چائنہ77روپے کی بجائے 90روپے،بینگن25روپے کی بجائے33روپے، پالک 37 روپے کی بجائے42 روپے، کھیرا دیسی 33روپے کی بجائے42 روپے، کریلے 21روپے کی بجائے37 روپے، لیموں دیسی اول 110 روپے کی بجائے 125 روپے، پھلیاں رواں 64 روپے کی بجائے 70 روپے، بند گوبھی 38روپے کی بجائے50 روپے، پھول گوبھی 53 روپے کی بجائے60 روپے، سبز مرچ 31روپے کی بجائے 42 روپے، شملہ مرچ 53 کی بجائے 65 روپے، اروی58 کی بجائے 62 روپے، گھیا کدو 20روپے کی بجائے32 روپے، گھیا توری 25 کی بجائے 32 روپے، مٹر102 روپے کی بجائے 115 روپے، مولی 11 روپے کی بجائے 17 روپے، بھنڈی 32 کی بجائے 45 روپے، ٹینڈے دیسی 47 کی بجائے 59 روپے، پھلوں میں ایک کلو خوبانی امیری موٹی141روپے کی بجائے 160روپے، خوبانی سفید 146روپے کی بجائے 155روپے،آم چونسہ 112روپے کی بجائے 125روپے، سیب سفید 81 روپے کی بجائے 95 روپے، سیب کالا کولو پہاڑی 141 کی بجائے 160 روپے، کھجور عراقی 116 روپے کی بجائے 136 روپے، فالسہ116 روپے کی بجائے 130 روپے، آڑو 172 کی بجائے 190 روپے، آلوبخارہ 172 کی بجائے 190 روپے، آم دوسہری 101روپے کی بجائے 119روپے،آم دیسی 40روپے کی بجائے 60روپے،آم سندھری 111 روپے کی بجائے 120 روپے، کیلا اول درجن 96 کی بجائے 116 روپے، کیلا دوم درجن 69 روپے کی بجائے 80 روپے، خربوزہ 44 کی بجائے 46 روپے، الیچی 191روپے کی بجائے 210 روپے ،کھجور اصیل 131روپے کی بجائے 150روپے اور کھجور ایرانی اول 157روپے کی بجائے175روپے میں فروخت ہوئی۔