چینی کرنسی یوآن کی شرح میں کمی کے بارے میں کم مارکیٹ پیشنگوئی

منگل 21 جون 2016 18:39

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جون ۔2016ء )ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق چینی بینکوں کے مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کی فروخت میں مزید کمی اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یوآن کی مزید کمزوری کے بارے میں منفی جذبات کم ہو گئے ہیں ۔مارکیٹ یوآن کی شرح تبادلہ کے دو رویہ اتارچڑھاؤ سے بتدریج حاوی ہو گئی ہے اور غیر ملکی کرنسی کی خریداری کے لئے کم راغب ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات بینک آف کمیونکیشنز (بی او سی او ایم) کی طرف سے حال ہی میں جاری کی جانے والی رپورٹ میں بتائی گئی ہے ۔ چینی بینکوں نے مئی میں مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ میں 12.5بلین امریکی ڈالر کا لین دین کیا جو کہ اپریل سے 47فیصد کم ہے ۔یہ بات پیر کو سرکاری اعدادوشمارمیں بتائی گئی ہے ۔ بی او سی او ایم کی رپورٹ میں چین کی نئی تبادلہ شرح کے جذبات میں تبدیلی کو میکنزم اور سرمایہ کی باہر منتقلی پر قریبی چھان بین سے تعبیر کیا ہے ۔