بھارتی کپتان دھونی نے زمبابوے میں بھی بائیک چلانے کا شوق پورا کر لیا

منگل 21 جون 2016 18:00

بھارتی کپتان دھونی نے زمبابوے میں بھی بائیک چلانے کا شوق پورا کر لیا

ہرارے( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جون ۔2016ء) بھارتی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو بائیکس چلانے کا جنون ہے اور ایک اندازے کے مطابق ان کے پاس بیس مختلف ماڈلز کی بائیکس موجود ہیں جنہیں وہ مختلف اوقات میں سڑکوں پر دوڑا کر اپنا شوق پورا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

34 سالہ دھونی اس وقت زمبابوے میں بھارتی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور انہوں نے ٹور کے دوران بھی بائیک چلانے کا اپنا شوق پورا کیا جب ہرارے میں ایک پولیس مین کی بائیک ان کے ہاتھ لگ گئی۔ انہوں نے اس موقع کی تصاویر بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جاری کیں جن میں زمبابوین پولیس مین بھی ان کے ساتھ کھڑا تھا جو بھارتی کپتان کو اپنی موٹر سائیکل چلانے سے باز نہ رکھ سکا۔

متعلقہ عنوان :