پی سی بی کا انضمام الحق کو تیسرے ٹیسٹ کے بعد انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ

منگل 21 جون 2016 17:55

پی سی بی کا انضمام الحق کو تیسرے ٹیسٹ کے بعد انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جون ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو تیسرے ٹیسٹ کے بعد انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ۔ سابق کپتان سیریز کا آخری میچ دیکھ کر ون ڈے ٹیم کا اعلان کریں گے ۔ پی سی بی کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ ٹیم کی روانگی کے بعد اب چیف سلیکٹر انضمام الحق کو بھی انگلستان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیف سلیکٹر پاک انگلینڈ تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد گوروں کے دیس پہنچیں گے جہاں سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ دیکھ کر ون ڈے ٹیم کا اعلان کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے کوچ اور کپتان کی مشاورت سے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا ۔