سپیشل مجسٹریٹ کی گرانفروشی زائدالمیعادومضرصحت اشیاء خوردونوش کیخلاف کارروائیاں

منگل 21 جون 2016 16:31

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جون ۔2016ء ) اسپیشل مجسٹریٹ کی گرانفروشی زائدالمیعاداشیاء اورمضرصحت اشیاء خوردونوش کی خلاف کارروائیاں جرمانے وگرفتاریاں بیکری مصنوعات ضبط قبضے میں لے لی گئیں قصائیوں درزیوں اورحجاموں کیخلاف بھی ایکشن ہوگااے سی حافظ قاسم کاکڑتفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرخدادادخان احمدزئی بلوچ کی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرچمن واسپیشل مجسٹریٹ اراکین پرائس کنٹرول کمیٹی ایس پی اسدخان ناصرتحصیلدارعبدالحمیدزہری ایس ایچ اوشاہدسلیم نے لیویزپولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ تاج روڈپرمصنوعی خودساختہ مہنگائی جعلی زائدالمیعاداورمضرصحت اشیاء فروخت کرنے والے بیکری مصنوعات کیخلاف کریک ڈاوٴن کیاخوردنی اشیاء کامعیارچیک کیاجوغیرتسلی بخش اورغیراطمینان بخش پایاگیاجس پراسپیشل مجسٹریٹ نے موقع پرسزائیں سناتے ہوئے متعدددکانداروں کوجرمانہ اورکئی افرادکودھرلیااے سی حافظ محمدقاسم خان کاکڑکے مطابق کے پہلے مرحلے میں بیکری پروڈکٹ کیخلاف مہم چل رہی ہے دوسرے مرحلے میں قصابوں ٹیلرزماسٹرزاورحماموں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی جوبھی جاری کردہ نرخ نامہ پرعمل درآمدنہیں کرتاانہیں جیل بھیج دیاجائیگاقانون سے کوئی بالاترنہیں اس سلسلے میں کسی بھی قسم دباوٴاوراثروسوخ کوخاطرمیں نہیں لایاجائیگاعوام زیادہ قیمت ہرگزادانہ کریں بلکہ ضلعی سول وپولیس انتظامیہ کوبروقت مطلع کریں قانون شکنوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی عوام کی جانوں صحت سے کھیلنے والے کسی ہمدردی کے مستحق نہیں ہمیں عوام کامفادعزیزہے کارروائیاں آگے بھی جاری رہیگی ۔